News and Govt Jobs

Breaking News

آئی ایم ایف کو فیڈرل گورنمنٹ کی طرف سے کیا بتایا گیا ہے؟ جانیے


اسلام آباد: وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف پر واضح کردیا ہے کہ اب زیادہ ٹیکس عائد کرنے کا وقت نہیں ہے۔


 آج جیو نیوز کے پروگرام شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت ایک اعلی مرحلے پر ہے۔


 انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ یہ وقت نہیں تھا کہ صنعت اور معیشت پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جائے۔


 وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات کم کردیئے ہیں اور اسٹیٹ بینک سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا ہے۔